چوہدری شہباز حسین، چوہدری عنصر محمود ایڈوکیٹ کی موجودگی، خالد چیمہ ، چوہدری منظور اور چوہدری رضوان کی خاص شرکت
چوہدری محمد اکرم، اظہر وڑائچ، سردار عنایت اللہ ، علی خورشید ملک اور دیگر اراکین کی مہار کباد اور تعاون کا خصوصی اظہار
سعودی عرب میں پاکستان انویسٹرز کی فعال تنظیم کے اراکین نے رائے شماری کے تحت عہدیداران کو منتخب کیا ۔
جدہ (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں پاکستانی انویسٹرز کی فعال تنظیم کے اراکین نے رائے شماری کے تحت آئندہ دو سال کیلئے چوہدری شفقت محمود کو صدر اورعبدالخالق لک کو سیکریٹری جنرل مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ چوہدری شفقت محمود گزشتہ دوسال سے فورم کے صدر کے فرائض انجام دے رہے تھے، چوہدری شہباز حسین، جماعت اسلامی گجرات ریجن کے امیر چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ کی موجودگی میں رائے شماری کے دوران فورم اراکین باہمی مشاورت اور سابق صدر کی گزشتہ کارکردگی کو اطمینان بخش قراردیا اور توقع ظاہر کی کہ انکی سربراہی میں پاک سعودی تجارت واقتصادی تعلقات کو فورم مزید فعال اور ترسیل زر میں اضافہ کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی، انویسٹرز نے چوہدری عبدالخاق لک کو سیکریٹری جنرل کا عہدہ دیا ہے دونوں عہدیداران پاکستان اور سعودی عرب کے بہتر تعلقات کیلئے کام کرتے رہے ہیں اور سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب کیلئے کوشاں رہے ہیں

کامیابی کے بعد ایک اجلاس میں خالد چیمہ،چوہدری منظور، چوہدری رضوان الحق نے بھی شرکت کی جبکہ چوہدری محمد اکرم ، اظہر وڑائچ، سابق وزیر منصوبہ بندی چوہدری شہباز حسین، پاکستان کے صحافیوں، سابق سکریٹری جنرل سردار عنائت اللہ، نائب صدر علی خورشید ملک، اور دیگراراکین نے خطاب کرتے ہوئےدونوں عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے اور ہر ممکن حمایت پہ شکریہ اداکیا،#
