Advertisements
Advertisements
کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کورنگی، لانڈھی، سرجانی، ملیر، بلدیہ، اورنگی اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں جہاں تین سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے جبکہ چند علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھایا گیا ہے۔
لوڈ شیڈنگ میں اضافہ نیشنل گرڈ سے ترسیل میں کمی کے باعث کیا، اس وقت نیشنل گرڈ سے 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔