![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2022/04/NNI23-26-1024x899.jpg)
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے سیکیورٹی ڈویژن کے افسران و اہلکاروں اور شہداءکی فیملیز کے لے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ذیشان شفیق صدیقی، اے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کراچی رینج غلام مرتضیٰ تبسم، ایس ایس پی ایف ایس سی سید اسد رضا، ایس پی مددگار 15 امجد حیات، ایس پی ایس ایس یو ارم اعوان، ایس پی چوکنڈی ڈاکٹر نجیب، ایس پی کورٹ پولیس عابد حسین قائم خانی، ایس پی توحید میمن، ایس پی فیضان، اے ایس پی عثمان، اے ایس پی دلاور، اے ایس پی حسنین، شہداءکی فیملیز، سیکیورٹی ڈویژن کے پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی نے یو م پاکستان پریڈ 2022 کے شرکاءکو مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ پولیس کی قومی ایونٹ میں شرکت باعث فخر ہے۔ انہوں نے شہداءکی فیملیز کی افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے خصوصی طوریوم پاکستان پریڈ 2022 میں حصہ لینے والے سندھ پولیس کے افسران و اہلکاروں ودیگر کو تعریفی اسناد پیش کیں۔
![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2022/04/NNI23-30-1024x839.jpg)
![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2022/04/NNI23-29-1024x868.jpg)
![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2022/04/NNI23-28-1024x742.jpg)
![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2022/04/NNI23-27-1024x748.jpg)