کراچی ( انٹرویو : قوم کی آواز ) چیئرمین آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان محسن شیخانی پاکستان کی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بڑی مشکلوں اور قربانیوں سے آزاد ہوا ہے اس ملک میں لوگوں نے بڑی قربانیاں دی تھی اور یہ ماہ رمضان کی 27ویں شب کو یہ ملک بنا تھا آج کے جو حالات نظر آرہے ہیں اور جس طریقے سے سوشل میڈیا پر ایکٹیویٹی ہورہی ہے تو میں کہوں گا کہ کہیں بھی اپنے ملک کے حوالے سے بات ہو اپنے اداروں کے حوالے سے بات ہو تو سب سے پہلے ہمیں سوچنا چاہیے کہ یہ کیا ہم بات کررہے ہیں اس کا فائدہ کس کو ہے ہمیں بہت امپورٹڈ ہے کہ اس ملک کی حفاظت کرنا ہماری آنے والی نسلوں کو آزادی دینا آزادی سے ان کی زندگیوں میں فیصلے کرنا ہم اگر اپنے اداروں کے بارے میں سوشل میں پر کوئی بھی غلط بات کرتے ہیں تو اس سے باقی دوسرے ممالک اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس طرح ہم اپنے اداروں کو کمزور کرتے ہیں ہمارے پاک آرمی ‘ نیول ادارے ایئر فورس یہ تمام ادارے ہمارے لیے بہت ضروری ہیں اور بہت اہمیت کے حامل ہیں جو ہماری ملک کی حفاظت کرتے ہیں ۔ امن میں بھی جنگ میں بھی سب سے آگے کھڑے ہوتے ہیں ۔ اگر کہیں بھی اداروں کی بات ہو تو ہمیں بڑی سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے ہمیں جیسے چاہے جدوجہد کرنی ہے لیکن کہیں بھی اداروں کی بات ہو تو ہمیں اداروں کے بارے میں بڑے طریقے سے بات کرنی چاہیے جس طرح ہمارے ملک کا اکنامکس نظام ہے اس لیے ہمیں بڑے سوچ کر آگے بڑھنا چاہیے میں پوری قوم سے کہوں گا کہ پاک فوج زندہ باد تمام سیکورٹی ادارے زندہ باد پاکستان پائندہ باد اور ہماری خواہش ہے کہ پاکستان ہمیشہ قیامت تک قائم و دائم رہے ۔ ہم ایک نیو کلیئر پاور ہیں ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے ملک اپنے اداروں پر فخر کریں ملک کے اکنامکس حالات اس وقت ایسی پوزیشن میں ہیں جس کے لیے ہمیں کوئی بھی ایسی سوشل میڈیا پر پوسٹس پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہمارے اداروں کو کوئی نقصان نہ ہو ۔
Advertisements
Advertisements
Related Stories
February 4, 2025