کراچی (رپورٹ : پیر بخش نوناری ) کراچی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ برائے بین الصوبائی کوآرڈینیشن اینڈ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ سندھ احسان الرحمن مزاری نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اُن کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کشمور میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ احسان الرحمن مزاری نے اپنے حلقے میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے پولیس کو مؤثر کارروائیاں کرنا ہوں گی۔ آئی جی سندھ نے مشیر اعلیٰ کو یقین دہانی کروائی کہ ضلع کشمور میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ جرائم کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
Advertisements
Advertisements