
کنری(نامہ نگار)سمارٹ کے جی اسکول کی جانب سے سندھی ثقافت دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں طلباء وطالبات اور اساتذہ نے بھرپور شرکت کی،تفصیلات کے مطابق سمارٹ کے جی اسکول عمرکوٹ میں ثقافت کے حوالے سے ایک رنگا رنگا تقریب میں بچوں نے سندھی گیتوں پر رقص کیا اور بچوں نے خوبصورت انداز میں مختلف ٹیبلوز پیش کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کی،بچوں نے اپنی تقاریر میں سندھی کلچر کو اجاگر کیا،تقریب کے مہمان خاص مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کے سینئر نائب صدر سید صفدر علی شاہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی کلچر موہن جو دڑو سے بھی زیادہ قدیم ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے تاریخی کلچر کے وارث ہیں سندھی کلچر کے فروغ کے لیے ہم سب کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے،انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہی اپنی ثقافت اور زبان کو محفوظ رکھتی ہیں سندھ کی ثقافت صدیوں پر محیط ہے”سندھی تہذیب پیار محبت امن و شانتی کا مظہر ہے،سندھی ٹوپی اور اجرک ہمارا مان اور ہماری شان ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے لوگ جو سندھی کلچر میں رنگ گئے ہیں سب سندھی ہیں بچوں کو کلچر کے ساتھ تعلیم پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے قوموں کی ترقی تعلیم سے وابستہ ہے،اس موقع پر مہمانوں کو اجرکوں کو تحفے بھی دیئے گئے،تقریب کے آخر میں سید صفدر علی شاہ،مریم علی شاہ، میڈم نویتا،امتیاز علی کھوسو نے بچوں میں تحفے تحائف تقسیم کئے