
nida yasir with hussband
پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کو مزید تین شادیاں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
یاسر نواز اور ندا یاسر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دونوں دوسری شادی کے موضوع پر گفتگو کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں یاسر نواز اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں، اور بات چیت کے دوران یاسر نے مذاق کرتے ہوئے کہا، “اب میں دوسری شادی کر سکتا ہوں، میرا پیٹ کم ہوگیا ہے، فٹ ہوگیا ہوں۔”
اس پر ندا یاسر نے ہنستے ہوئے اپنے شوہر کو تین شادیاں کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا، “کس نے کہا کہ فٹ ہو کر دلہن ملے گی؟ آپ چاہیں تو موٹے ہی رہیں، تین اور شادیاں کرلیں، لیکن جب آپ کروڑ پتی یا امبانی جیسے بلینئر بن جائیں تو پھر تین شادیاں کرلینا۔”
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ندا اور یاسر کو صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔