کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹماٹر صرف کھانے کی چیز نہیں بلکہ ایک قدرتی علاج بھی ہے جو بالوں کے مسائل، خاص طور پر گنج پن، کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟
آج کل کی تیز رفتار زندگی میں آلودگی اور غیر صحت مند خوراک نے نہ صرف ہماری طرز زندگی کو متاثر کیا ہے بلکہ بالوں اور جلد کے مختلف مسائل بھی پیدا کیے ہیں۔ ان میں سے بالوں کا گرنا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔
زیادہ تر لوگ بالوں کے گنج پن کو روکنے کے لیے مہنگی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں، مگر قدرتی علاج زیادہ مؤثر، سستا اور بجٹ کے لحاظ سے دوستانہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ایسا ہی ایک علاج ٹماٹر کا رس ہے، جو نہ صرف آسانی سے دستیاب ہے بلکہ یہ ایک طاقتور اور حیرت انگیز جزو بھی ہے جو بالوں کی نشوونما کو فروغ دینے اور گنج پن کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹماٹر میں موجود غذائی اجزا بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو بالوں کو نم رکھتے ہیں اور بالوں کے فولیکلز کو تقویت دیتے ہیں۔
ٹماٹر میں وٹامن سی بھی ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، اور اس کے علاوہ ٹماٹر لائیکو پین، وٹامن اے، بائیوٹن اور زنک سے بھی بھرپور ہوتا ہے، جو بالوں کو مضبوط اور صحت مند بناتا ہے اور انہیں پتلا ہونے سے بچاتا ہے۔
سب سے پہلے ٹماٹر کا رس نکال کر اسے سر کے ان حصوں پر لگائیں جہاں بال کم ہوں۔ اس عمل کو ہفتے میں کم از کم دو بار دہرائیں۔
ایلو ویرا اور ٹماٹر کا رس
ٹماٹر کے پیسٹ میں ایلوویرا جیل ملا کر 45 منٹ تک بالوں میں لگانے سے بال تیزی سے بڑھتے ہیں۔ اس ماسک کو بالوں میں 45 منٹ تک لگائیں اور پھر دھو لیں۔
کھوپرے کا تیل اور ٹماٹر
ٹماٹر کے رس میں ناریل کے تیل کو ملا کر ہلکا گرم کریں اور رات بھر بالوں میں لگا رہنے دیں۔ پھر صبح دھو لیں۔ اس علاج کو بھی ہفتے میں دو بار کریں تاکہ بہترین نتائج حاصل ہوں۔
ٹماٹر اور پیاز کا رس
ٹماٹر اور پیاز کے رس کو ملا کر لگانے سے گنج پن کی شکایت دور ہو سکتی ہے، اور جو افراد بالوں کے بڑھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں، وہ بھی یہ طریقہ آزما سکتے ہیں۔
ایک کھانے کے چمچ ٹماٹر کے رس میں ایک کھانے کے چمچ پیاز کا رس ملا کر بالوں میں لگائیں اور اسے چند گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر دھو لیں۔
یہ قدرتی علاج نہ صرف آپ کے بالوں کی حالت کو بہتر بناتا ہے بلکہ آپ کے بجٹ کے مطابق بھی ہوتا ہے۔