![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2025/01/1615162-sheikhrashidimrankhanafp-1516618308.jpg)
Decision of 190 million pound case did not affect Imran Khan's morale, Sheikh Rasheed
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے سے سابق وزیرِ اعظم عمران خان بالکل بھی پریشان یا بددل نہیں ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ نو مئی کیس کے سلسلے میں اڈیالہ جیل میں ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جو خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان سے کہا کہ “اللہ بہت بڑا ہے اور اللہ ہی ہماری مدد کرے گا”۔
شیخ رشید نے یقین ظاہر کیا کہ ہائی کورٹ سے عمران خان کو جلد ریلیف ملے گا اور کہا کہ “یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کل کے فیصلے کے بارے میں بالکل بھی پریشان یا بددل نہیں ہیں۔
مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنایا جائے گا تو مذاکرات ختم ہیں۔ بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔