
Champions Trophy: New Zealand continues to bat against Pakistan, three wickets fall
نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، جہاں مہمان ٹیم کے تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 39 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم 73 کے مجموعی اسکور پر تین وکٹیں گر گئیں۔ ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کین ولیمسن محض ایک رن کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس وقت ول ینگ اور ٹام لیتھم کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کریں اور کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کریں۔
دوسری جانب، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ وہ میچ میں کامیابی کے لیے پُر امید ہیں اور پاکستان کو ایک بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے تاکہ میزبان ٹیم کو دباؤ میں ڈالا جا سکے۔
پاکستان اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، ابرار احمد
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مچل سینٹنر (کپتان)، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ، ول او آرک