
Pak-India clash: Arrangements to watch on big screens in various cities of Sindh
کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری! پاک بھارت میچ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بڑی اسکرینوں پر لائیو میچ دکھانے کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ مداح بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اس یادگار مقابلے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
کراچی میں کورنگی نمبر 5، پیپلز ہاؤس (نزد انڈس اسپتال)، ساحل سمندر (نشانِ پاکستان) اور گلستان جوہر یوتھ کلب (نزد دارالصحت اسپتال) میں بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی۔
حیدرآباد میں نیاز اسٹیڈیم کے قریب سندھ اسپورٹس بورڈ ہاسٹل، جبکہ اندرونِ سندھ میں گھوٹکی کے سردار غلام محمد خان مہر اسپورٹس کمپلیکس، خیرپور کے ممتاز گراؤنڈ، شہید بینظیر آباد کے بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈمنٹن ہال، شکارپور کے یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر، ٹھٹہ، ملیر اسپورٹس کمپلیکس، دادو اور دیگر اضلاع میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔
شائقین کرکٹ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ان مقامات پر آکر میچ دیکھنے کا اسٹیڈیم جیسا شاندار ماحول محسوس کر سکتے ہیں۔ حکومت سندھ اور اسپورٹس بورڈ کی جانب سے کیے گئے اس بہترین اقدام کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ سے دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ دلچسپی اور جوش و خروش کا مرکز رہا ہے، اور شائقین کسی بھی صورت اس موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے۔