
On the arrival of Ramadan, Waseem Badami refreshed memories while attending the grave of Aamir Liaquat
پاکستان کے معروف اینکر وسیم بادامی نے رمضان المبارک کے آغاز پر مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی قبر پر حاضری دی اور ان کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وسیم بادامی نے اس موقع پر ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی رمضان نشریات میں خدمات کو سراہا اور ناظرین سے درخواست کی کہ وہ اس مقدس مہینے میں مرحوم اینکر کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستانی ٹیلی ویژن پر رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھی اور سحر و افطار کے پروگرامز کی میزبانی کے ذریعے نیکی اور مدد کرنے کی ترغیب دی۔
ان کی ترتیب دی گئی نشریات میں علما کرام سے دینی و دنیاوی معاملات پر رہنمائی، کوکنگ، کوئز شوز اور انٹرٹینمنٹ کا عنصر شامل ہوتا تھا جس نے انہیں ناظرین میں بے پناہ مقبولیت بخشی۔
وسیم بادامی نے ویڈیو میں معروف کامیڈین عمر شریف کی قبر بھی دکھائی اور کہا: “زمین کھا گئی آسمان کیسے کیسے”۔ انہوں نے دونوں مرحومین اور سب کے لیے گناہوں کی بخشش کی دعا بھی کی۔