Advertisements
Advertisements
ابوظہبی )متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امارات شام کی سالمیت اور یکجہتی کے برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، اس سلسلے میں شام میں پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں تمام فریقوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام کو اس نازک صورت حال سے نکالنے کے لیے تدبر سے کام لیں۔ کیونکہ شامی تاریخ کا یہ بڑا نازک موڑ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ شام کے تمام طبقات اور شامی آبادی کی امنگوں کو پورا کرتے ہوئے فیصلہ سازی کرنا چاہیے۔