
Saudi Arabia, Saudi film Hobal, about man's struggle with the magic of the desert, to be screened
Advertisements
Advertisements
ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کی جانب سے ایک نئی فلم ہوبال ریلیز کی گئی ہے جس کی نمائش جاری ہے۔ صحرا کے خاموش اور پرسکون جادوئی ماحول پر بنائی گئی فلم دیکھنے والوں کا سینماں میں کھڑکی توڑ رش دیکھا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فلم ہوبال کی نمائش کے موقعے پر سعودی عرب میں چوتھے ریڈ سی فلم فیسٹیول کا مرکزی ہال ناقدین، بین الاقوامی فلم سازوں اور سینما کے جادو سے محبت کرنے والے جدہ کے ناظرین سے کھچا کھچ بھرگیا تھا۔ عبدالعزیز الشلاحی کی ہدایت کاری میں بننے والی سعودی فلم ہوبال نے فیسٹیول کے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔