![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2025/01/220325-imran-khan-mb-0818-79b0bc-1024x684.webp)
Imran Khan Said We Have No Choice But to Take Our Cases to the International Level || Farheen Amjad
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی عدالتوں سے انصاف نہ ملنے پر وہ اپنے کیسز بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا: “ہم اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ گئے، لیکن کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے کر جائیں گے۔”
علیمہ خان نے مزید کہا کہ انہیں جیل میں اپنے بھائی سے ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ذاتی معالج کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے کہا: “یہ ٹارچر ہے، بانی پی ٹی آئی چیزیں مانگتے ہیں تو یہ لوگ تنگ کرتے ہیں۔”
عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا سگنیٹری ہے، اس لیے وہ تمام بین الاقوامی اداروں سے رجوع کریں گے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس سن کر عمران خان مسکرائے اور انہیں بڑا مزہ آیا۔ انہوں نے کہا: “ہم بانی پی ٹی آئی کا پورا پیغام قوم تک پہنچا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے بانی پی ٹی آئی کی کوئی بات مِس نہ ہو۔ یہ بہت بڑی ذمے داری ہے، اسے پورا کریں گے۔ اب یہ چیزیں ہم کو نہیں روک سکتیں۔”
علیمہ خان نے یہ بھی بتایا کہ دو ماہ پہلے انہیں پیغام ملا تھا کہ ان کے خلاف اے آئی جنریٹڈ ویڈیو نکال دی جائے گی۔