کراچی میں 19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آنے والر دیریکی خاتون کو ایک اور شخص نے شادی کی پیشکش کر دی۔
کراچی کے شہری عبدالرحیم کی مشروط پیشکش
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کراچی کے رہائشی عبدالرحیم نے خود کو ڈرائیور اور ریٹائرڈ ملازم کے طور پر متعارف کروایا اور کہا: “میں نے اپنی بیوی کو بھی پیغام بھیج دیا ہے کہ اگر مجھے اجازت ملی تو میں شادی کرلوں گا۔ اسلام میں دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں، لیکن میں نے پھر بھی انہیں اطلاع دے دی ہے۔”
عبدالرحیم کی شرط
عبدالرحیم نے امریکی خاتون سے شادی کے لیے ایک شرط رکھی ہے: “اگر وہ ہندو یا عیسائی ہیں تو انہیں پہلے مسلمان ہونا ہوگا۔”
واقعے کا پس منظر
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس، جو دو بچوں کی ماں ہیں، 19 سالہ ندال احمد میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہو کر 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھیں۔ ندال ابتدائی طور پر شادی کے لیے راضی تھا، لیکن اس کے خاندان نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد خاتون نے ندال کے گھر کے باہر دھرنا دے دیا، جس کے بعد یہ معاملہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
کیا امریکی خاتون شادی کے لیے تیار ہوں گی؟
یہ دیکھنا باقی ہے کہ امریکی خاتون عبدالرحیم کی اس پیشکش کو قبول کریں گی یا نہیں۔ سوشل میڈیا پر اس معاملے پر تبصرے اور دلچسپ آراء سامنے آ رہی ہیں۔