![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2025/02/lahore-murder-case1738580198-0-600x450-1.webp)
Lahore: Brother-in-law's killer brother-in-law and nephew have been arrested
لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں بہنوئی کو قتل کرنے والے سالے اور اس کے شریک جرم بھتیجے کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق شہری محمد اقبال کے قتل میں ملوث ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع واردات سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گڑھی شاہو شمس تبریز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ہونے والوں میں طالب حسین اور اس کا حقیقی بھتیجا مظہر شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے معمولی لڑائی جھگڑے کی بنا پر محمد اقبال کو قتل کیا۔ مقتول ملزم طالب حسین کا بہنوئی تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن پارٹنرشپ کے ذریعے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔