![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2025/02/2723270-piaheadofficekarachi-1728745703-600x450-1.jpg)
Good news for PIA employees: Salary hike approved
Advertisements
Advertisements
اسلام آباد:
پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
ترجمان کے مطابق، پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر وائز تبدیلی کی اصولی منظوری دی گئی۔
پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری بار اضافہ چار سال قبل کیا گیا تھا، جس کے بعد مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے ان کے معاشی حالات مزید مشکل بنا دیے تھے۔
ترجمان کے مطابق، پی آئی اے میں ملازمین کی مجموعی تعداد سات ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے اور اس میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔ تنخواہوں میں اضافے سے تجربہ کار عملے کو ادارے میں برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔