![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2025/02/babar-azam-file-1.jpg)
Marketing stunt or prank? Babar Azam's lost mobile drama exposed
بابراعظم کے موبائل گم ہونے کی خبر محض ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلی، مداح ناراض
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے موبائل فون گم ہونے کا دعویٰ ایک مارکیٹنگ چال ثابت ہوا، جس پر مداحوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔
بابراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا موبائل فون کھو گیا ہے، جس کی وجہ سے تمام رابطہ نمبرز بھی ضائع ہو گئے ہیں۔ ان کے اس بیان پر مداحوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔
تاہم بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ محض ایک نجی کمپنی کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔ بابراعظم نے بعد ازاں ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا فون مل گیا ہے اور مداحوں کی فکرمندی کو سراہا، ساتھ ہی ایک ہنستے ہوئے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
بابراعظم کے اس اقدام پر ملے جلے ردعمل دیکھنے کو ملے، کچھ مداح اس سے محظوظ ہوئے، جبکہ دیگر نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ غیر ضروری ڈراموں کے بجائے اپنی فارم پر توجہ دیں۔
ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ اگر بابراعظم پرینکس کے بجائے اپنی فارم پر دھیان دیتے تو پاکستان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جیت سکتا تھا۔