![](https://qaumkiawaz.pk/wp-content/uploads/2025/02/261452456fd6e1b-1024x516.png)
People's curse on supporters of 26th constitutional amendment, statement of Sher Afzal Marwat
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے رہے ہیں، قوم انہیں بددعائیں دے گی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ 2023 میں ہونے والے جلسوں کے بعد اداروں اور پولیس نے بدنیتی پر مبنی مقدمات درج کیے، اور ایک سال گزرنے کے باوجود مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈوکیٹ جنرل رپورٹ پیش نہیں کر رہے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہی ہے۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے سیاسی مقدمات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن اب تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدلیہ بھی یہ پوچھ رہی ہے کہ حکومت کون سے مقدمات واپس لینا چاہتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کے حوالے سے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کی دراڑ نہیں ہے، جنید خان سمیت ہم سب نے مشکل وقت میں پی ٹی آئی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اگر میرے آنے سے کسی کو پریشانی ہوتی ہے تو مجھے بتا دیں، میں نہیں آتا۔ میں نہیں بولتا، لیکن میری آنکھیں سب کچھ بیان کر دیتی ہیں۔”