
Champions Trophy: Tickets for Pakistan-India match sold at record price in black market
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ، بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر سکتے ہیں، جبکہ بلیک مارکیٹ میں ٹکٹوں کی فروخت کرنے والوں نے صرف ایک دن میں زبردست منافع کمانے کی مکمل تیاری کر لی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آفیشل پلیٹ فارمز پر ٹکٹ حاصل نہ کر سکنے والے شائقین مہنگے داموں بلیک مارکیٹ سے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب، سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اس بڑے مقابلے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی کہ یہ میچ بھارت کے حق میں رہے گا۔ اپنی یوٹیوب ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ یہ یکطرفہ مقابلہ ہوگا۔
ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے بیٹرز کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کی بھارت کے خلاف اوسط صرف 31 ہے، جبکہ محمد رضوان، جنہیں وہ ایک اچھا کھلاڑی مانتے ہیں، کی اوسط 25 ہے۔
البتہ، فخر زمان پاکستان کے واحد اسپیشلسٹ اوپنر ہیں، جن کی بھارت کے خلاف اوسط 46 ہے، جو کہ ایک اچھی ایوریج ہے۔ ہربھجن سنگھ کے مطابق فخر زمان وہ کھلاڑی ہیں جو میچ کو پاکستان کے حق میں لے جا سکتے ہیں۔ تاہم، فہیم اشرف کی اوسط 12.5 اور سعود شکیل کی اوسط 8 ہونے کی وجہ سے وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارتی بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ مزاحمت کر سکے گی۔