
Ahmed Shehzad slams Shadab Khan and bowlers for poor performance in T20
نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بولرز کی ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد نے سخت تنقید کی، جبکہ شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھائے۔
احمد شہزاد نے تجربہ کار بولنگ لائن اَپ کی جانب سے حریف ٹیم کی وکٹیں حاصل کرنے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بولنگ اٹیک کسی بھی مرحلے پر کیوی بیٹرز کو دباؤ میں نہیں لا سکا۔ “ہماری پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، مگر ہم وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔ ہمارے تجربہ کار بولرز کسی بھی لمحے حریف ٹیم کے لیے خطرہ ثابت نہ ہو سکے۔”
قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا، “شاداب کو کس کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا؟ پی سی بی کے پاس ان کے لیے کوئی خاص منصوبے ہیں، اور انہیں ٹیم میں مختلف مقاصد کے تحت جگہ دی گئی ہے۔”
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔