
خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر گورنر کی جانب سے دستخطوں میں فرق کا اعتراض، اور وزیرِاعلیٰ کا بھرپور ردعمل… 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے استعفوں پر کیا ہونے جا رہا ہے؟ تفصیلات اس خبر میں👇
پشاور (قوم کی آواز) خیبرپختونخوا کی سیاست میں نیا ہنگامہ برپا ہو گیا ہے، جب وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفوں پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دستخطوں کے فرق کا اعتراض اٹھایا۔ تاہم وزیرِاعلیٰ نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے دونوں استعفوں کو مستند قرار دے دیا۔
وزیرِاعلیٰ نے واضح کہا کہ 8 اکتوبر کو جمع کرایا گیا استعفیٰ گورنر آفس پہلے ہی قبول کر چکا ہے، لہٰذا اب اس پر اعتراض اٹھانا حیران کن ہے۔ ان کے مطابق 8 اور 11 اکتوبر کو جمع کرائے گئے دونوں استعفے ان کے اصل دستخطوں کے ساتھ ہیں، اس میں کوئی تضاد نہیں۔
گورنر ہاؤس کے ذرائع کے مطابق دستخطوں کی تصدیق کے لیے 15 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور کو طلب کیا گیا ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر گورنر نے اعتراض برقرار رکھا تو یہ معاملہ صوبائی سیاست میں ایک بڑے بحران کو جنم دے سکتا ہے۔