
ملزم ابو ہریرہ نے زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا جبکہ والدین نے شواہد مٹانے میں مدد کی
تھانہ قلعہ کالر والہ میں 5 سالہ بچی عفیفہ کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم ابو ہریرہ، اس کے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی بچی کی لاش 18 ستمبر کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جس پر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا جبکہ والدین نے شواہد مٹانے میں مدد کی۔
ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔