
Lionel Messi out of World Cup qualifiers, reason revealed!
ارجنٹائن کو 2022 کا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی 2026 ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوران اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی فٹبال لیگ میں انٹر میامی کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی یوراگوئے اور برازیل کے خلاف 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائنگ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
میسی پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے ان اہم میچز سے باہر ہو گئے ہیں۔
انٹر میامی کے لیے کھیلتے ہوئے لیونل میسی کو پٹھوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ارجنٹائن کی ٹیم 12 میچز میں 25 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائنگ ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے اور جمعہ کے روز دوسرے نمبر پر موجود یوراگوئے کے خلاف میدان میں اُترے گی۔
بعد ازاں، ارجنٹائن کی ٹیم 25 مارچ کو روایتی حریف برازیل کے خلاف ایک اہم مقابلے میں مدِمقابل ہوگی، جہاں برازیل کو نیمار جبکہ ارجنٹائن کو میسی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔