
Video of 6-year-old Pakistani girl batting like Rohit Sharma goes viral
انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کی شاندار بلے بازی کی صلاحیتوں نے دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا۔
یہ باصلاحیت بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز میں شاٹس کھیل رہی ہے، جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور دنیا کو اس کی خداداد صلاحیتوں سے روشناس کرایا۔
اس باصلاحیت بچی کا نام سونیا ہے، جس کے طاقتور اسٹروکس اس کے روشن مستقبل کی گواہی دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچی بلکل روہت شرما کی طرح بیٹنگ کر رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونیا نے بغیر کسی مشکل کے شاندار انداز میں اسٹروکس کھیلے، جس پر کرکٹ شائقین نے اس کی خوب تعریف کی۔
امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا:
“یہ باصلاحیت بچی سونیا ہے، جس کی عمر صرف 6 سال ہے اور تعلق پاکستان سے ہے، یہ روہت شرما کی طرح زبردست شاٹس کھیل رہی ہے!”